چترال اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

پیر 17 جون 2013 11:22

چترال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2013ء) چترال اور گرد و نواح میں اتوار کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ چترال میں ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز افغانستان تاجکستان کا بارڈر تھا اورگہرائی 269 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس کر کے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کر تے ہو ئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں