موقع ملا تو ملک میں ضرور ملک میں اسلامی شریعت نافذ کریں گے‘جمعیت علماء اسلام (ف) کا دعویٰ

جمعہ 10 مئی 2013 19:47

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10مئی۔2013ء) جمعیت علماء اسلام (ف)فضل الرحمان کا دروش کے مقام پر ایک پر ہجوم جلسہ عام منعقد ہوا جس سے جے یو آئی کے ٹکٹ پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر نامزد امیدوار وں نے خطاب کیا۔حلقہ NA32 کیلئے امیدوار مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا مگر ساٹھ سال سے زاید عرصہ گزرنے کے باوجود بھی یہاں اسلام نافذ نہ ہوسکا انہوں نے کہا کہ اگر عوام ہمیں بھاری مینڈیٹ سے اسمبلیوں میں بھجوائے تو اسلامی نظام نافذ کرنے کیلئے راستہ ہموار ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاجی حیدر رضا سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے بہت سینئیر کارکنوں نے جمیعت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جے یو آئی کا ایک بہت بڑا جلسہ آیون میں بھی منعقد ہوا جس میں کیلاش برادری کے نمائندوں نے جمیعت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ PK89 کے امیدوار عبد الرحمان نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے سابق حکومت میں علاقے بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بھچاگیا تھا اور اگر اسے دوبارہ کامیاب ہوکر اسمبلی میں بھجوادیا گیا تو اس علاقے کے قسمت بدل دیں گے جلسہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جو بعد میں پر امن طور پر منتشر ہوا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں