چترال سکاؤٹس کیڈٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر،فائنل میچ ون ونگ نے جیت لی

منگل 23 اپریل 2013 13:25

چترال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 23اپریل 2013ء) برف پوش اور اونچے پہاڑوں کے بیچ میں واقع حوبصورت وادی چترال میں تقریباً روزانہ کوئی نہ کوئی شعل میلہ لگا رہتا ہے جو یہاں کی مثالی امن کا منہ بولتا ثبوت ہے میجر علی شہید گراؤنڈ میں چترال سکاؤٹس کیڈٹ کرکٹ ٹورنمنٹ احتتام پذیر ہوا فائنل میچ کے دوران احتتامی تقریبات میں مقامی پائلٹوں نے پیرا گلائڈنگ کا بہترین مظاہرہ کیا جو شہزادہ فرہاد عزیز کے سربراہی میں منعقد ہوا ۔

ہوا میں قومی پرچم لہراتے ہوئے پیرا گلائڈرز میدان میں اتر گئے اور تماشائیوں سے داد لی۔ فائنل میچ چترال سکاؤٹس ون ونگ اور ہیڈ کوارٹرز الیون ٹیم کے درمیان کھیلا گیا137 کے ٹارگٹ پر ہیڈ کوارٹرز ٹیم کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ون ونگ نے 78 رنز کی برتری پر مد مقابل ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی جیت لی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل ناصر خان جدون مہمان حصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے خود بھی میچ میں حصہ لیا مگر بہت جلد آؤٹ ہوگئے۔

ون ونگ کے سپاہی آصف کو مین آف دی میچ اور لفٹنٹ کرنل نوید نذیر اعوان کو مین آف دی سیریز قرار دئے گئے اس ٹورنمنٹ میں 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ آحر میں ،مہمان حصوصی آحر میں مہمان حصوصی کرنل ناصر خان جدون نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس ٹورنمنٹ کے دوران اور آحر میں بھی چترال سکاؤٹس کی بینڈ پارٹی نے بہترین فرفارمنس کا مظاہرہ کرکے تماشائیوں کو محظوظ کرتے ہوئے ان سے داد لی۔ احتتامی تقریبات دیکھنے کیلئے کثیرتعداد میں لوگ میدان آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں