چترال،جانوروں اور انسانوں سے ایک دوسرے سے لگنے والی زونوٹک بیماریوں سے آگاہی پر4 روزہ ورکشاپ

پیر 22 اپریل 2013 19:51

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اپریل۔ 2013ء)انسانوں سے جانوروں اور جانوروں سے انسانوں کو لگنے والی بیماریوں کو زونوٹک بیماریاں کہلاتی ہیں جدید تحقیق کے مطابق کل 353 بیماریوں میں سے 296 زونوٹک بیماریاں ہیں جو جانوروں سے انسانوں کو لگتی ہیں ریلیف انٹرنیشنل نے چترال میں ہیلتھ کلب، اساتذہ اور استانیوں کیلئے چار روزہ ورکشاپ کا احتتام کیا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور الاسلام اس موقع پر مہمان حصوصی تھے۔ ریلیف انٹرنیشنل کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ڈاکٹر ریاض الرحمان اور دیگر ماہرین نے ورکشاپ کے شرکاء کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور ان کی تدارک پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ جانور پالتے ہیں یا ان کا جانوروں سے قریب کا واسطہ پڑتا ہے ان کو چاہئے کہ ان جانوروں کے پاس جانے سے پہلے حفاظتی تدابیر ضرور اپنائے تاکہ زونوٹک بیماریوں سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے نمونیہ ، اسقاط حمل اور دیگر بیماریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے اساتذہ اور استانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے سکولوں میں جاکر اپنے طلباء اور طالبات کو ان بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی دے تاکہ وہ اپنے اپنے گھروں اور محلے کی سطح پر عوام میں آگاہی پھیلائے۔ استعداد کار بڑھانے ، حیاتیاتی بچاؤ اور رپورٹنگ پر چار روزہ ورکشاپ میں کثیر تعداد میں شعبہ تعلیم سے وابسطہ لوگوں نے شرکت کی۔

آحر میں مہمان حصوصی نے شرکاء میں اسناد تقسیم کئے۔ دریں اثناء ریلیف انٹرنیشنل نے چترال بازار میں ماڈل قصائی دکان کھول دیا اس موقع پر ٹاؤن ہال میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر نور الامین مہمان حصوصی تھے جبکہ تقریب میں چیف میونسپل آفیسر محمد ظاہر خان، تاجر یونین کے صدر حاجی حبیب حسین مغل، چترال کے مجسٹریٹ اور انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صحت جسم میں صحت مند دماغ ہوتا ہے اور ایک صحت مند قوم ترقی کے محتلف منازل طے کرسکتے ہیں انہوں نے ریلیف انٹرنیشنل کا بھی شکریہ ادا کیا کہ عوام کی صحت کا حیال رکھتے ہوئے چترال میں محتلف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ڈاکٹر ریاض الرحمان نے کہا کہ ہم نے چترال کے کڑوپ رشت بازار میں نمونے کے طور پر قصائی کا ایک دکان کھولا جس کو ریفریجریٹر، قیمہ مشین، صاف چھری، چاقو، کلہاڑی اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا تاکہ عوام کو صاف ستھرا گوشت فراہم کیا جاسکے اور ان کو دیکھ کر باقی قصاب بھی اپنے دکانوں کو صاف ستھرا رکھے۔

آحر میں مہمان حصوصی اے سی چترال نورا لامین نے فیتہ کاٹ کر ماڈل قصائی دکان کا افتتاح کیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر زونوٹک بیماریوں سے آگاہی کے بارے میں ایک واک بھی نکالا گیا جس میں تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں