مشرف کے کاغذات نامزدگی؛ این اے 48 پرفیصلہ محفوظ، این اے 32 پر پیشی کا حکم

جمعرات 11 اپریل 2013 17:24

چترال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2013ء) سابق صدر پرویز مشرف کے حلقہ این اے 48 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ جبکہ این اے 32 چترال سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراض پر سابق صدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں پرویز مشرف کی اپیل کی سماعت ہوئی، سابق صدر پرویزمشرف کے وکیل ملک قمر افضل نے مؤقف اختیار کیا کہ 180 دن سے زائد بیرون ملک قیام پر ٹیکس ادائیگی پر استثنیٰ حاصل ہوتا ہے جس پر ٹریبونل نے ان سے ٹیکس ادائیگی سے استثنیٰ کا قانون دکھانے کی ہدایت کی ، دلائل مکمل ہونے کے بعد ٹریبونل نے اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے این اے 32 چترال سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر اعتراض پر سابق صدرپرویزمشرف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ 16 اپریل کوعدالت میں پیش ہوکر اپنے اوپر لگائے گئے اعتراضات پرصفائی پیش کریں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں