چترال ،سکاؤٹس کیڈٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

جمعرات 11 اپریل 2013 13:47

چترال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 11اپریل 2013ء) چترال میں سکاؤٹس کیڈٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغا ز ہوا یہ ٹورنامنٹ چترال سکاؤٹس کے میجر علی شہید میدان میں کھیلا جاتا ہے۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل ناصر خان جدون مہمان حصوصی تھے جبکہ ٹورنمنٹ کی نگاری میجر کاظمی ڈپٹی کوارٹر ماسٹر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنمنٹ میں کل 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ابتدائی میچ کیلاش ٹیم اور ایس آر ایس پی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی جس میں SRSP نے چھ وکٹوں کی برتری سے مد مقابل ٹیم کو شکست دی۔

ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے کیلاش اور مسلم کمیونٹی کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وادی کیلاش میں کوئی بھی ایسا میدان نہیں ہے جہاں وادی کے نوجوان کوئی بھی میچ کھیل سکے اگرچہ چترال میں محتلف مقامات پر لوگوں نے چھوٹے بڑے کھیل کے میدان تو بنائے ہیں مگر ہم لوگ اس سہولت سے با لکل محروم ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں