چترال ، رسہ کشی کا ٹورنامنٹ اختتام پذیر، فائنل میچ میں سینگور اے ٹیم نے سینگور ٹیم کو شکست دیدی

منگل 2 اپریل 2013 19:21

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2اپریل۔ 2013ء) چترال کا پسندیدہ کھیل رسہ کشی کا ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس ٹورنامنٹ میں 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ سینگور اے اور سینگور بی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی جس میں سینگور اے ٹیم نے بی ٹیم کو شکست دی۔ اے ٹیم میں بزرگ شہریوں پر مبنی کھلاڑی شامل تھے۔ فائنل میچ کے دوران شہزادہ امان الرحمان مہمان حصوصی تھے ۔

تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے امان الرحما نے کہا کہ چترال کے لوگ کھیل کود کے نہایت شوقین ہیں مگربدقسمتی سے یہاں اب تک کوئی عوامی اسٹیڈیم نہیں ہے۔ انہوں کہا کہ وہ حلقہ PK 89 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے آنے والے انتحابات میں حصہ لے رہے ہیں اگر وہ کامیاب ہوئے تو چترال کے نوجوانوں کیلئے وہ ترجیحی بنیادوں پر یہاں ایک سٹیڈیم تعمیر کے گا تاکہ نوجوان طبقہ اس قسم کے کھیلوں میں حصہ لیکر منفی سرگرمیوں سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چترال میں پندرہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے پانی کافی مقدار میں موجود ہے مگر اس کے باوجود بھی یہاں بیس سے 72 گھنٹے لاؤڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جو حیران کن بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اگلے الیکشن میں کامیاب ہوئے تو چترال کی سڑکوں کی حالت کو بھی بہتر بنادے گا کیونکہ ان سڑکوں کی حراب حالت کی وجہ سے آئے روز یہاں حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ محلص اور ایماندار قیادت کو کامیاب کرنے میں کردار ادار کرے تاکہ ملک کو لٹیروں سے نجات دلادے ۔ انہوں نے جیتنے والے ٹیم کیلئے 6000 ، رنر اپ ٹیم کیلئے 4000 اور آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے 5000 روپے کا اعلان کرکے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور کپ تقسیم کئے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں