چترال کی ایک قومی اور 2 صوبائی نشستوں کیلئے مختلف امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

پیر 1 اپریل 2013 20:22

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1اپریل۔ 2013ء) چترال ایک قومی اور دو صوبائی نشستوں کیلئے محتلف سیاسی پارٹیوں کے نامزد افراد اور آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ حلقہ PK-89 کیلئے معروف سماجی کارکن شہزادہ امیر حسنات الدین عرف شہزادہ گل نے کاغذات نامزدگی جمع کی۔ ان کو ان کے حامیوں نے جلوس کی شکل میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں لایا گیا جہاں انہوں نے صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے کاغذات جمع کئے۔

بعد ازاں چترال پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتحابات میں حصہ لے رہے ہیں اور چترال ٹاؤن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حواہش مند ہوں اپنا منشور بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹاؤن میں بجلی کی کمی کا مسئلہ، سڑکیں ، سکول اور ہسپتال کے مسائل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ پرویز مشرف فاؤنڈیشن کا ضلعی ذمہ دار ہے جو چترال میں خواتین کیلئے کمپیوٹر سنٹر اور دستکاری مرکز کھولا ہوا ہے جس میں کئی خواتین ہنر سیکھ رہی ہیں۔ علاوہ ازیں اسی حلقے کیلئے شہزادہ خالد پرویز صدر آل پاکستان مسلم لیگ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کی۔ ان کو بھی پارٹی کے کارکنوں اور اس کے حامیوں نے جلوس کی شکل میں عدالت تک لایا جہاں انہوں نے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ PK 89 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کی۔

اب تک اسی حلقے کیلئے تقریباً تیس سے زائد افراد نے کاغذات جمع کی ہے جبکہ حلقہ PK-90 کیلئے بھی دس سے زائد افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کی ہیں ۔دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر سید مظفر حسین جان نے بھی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ NA-32 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کر لی ان کو بھی پارٹی ورکروں نے جلو س کی شکل میں لایا گیا جہاں انہوں نے کاغذات جمع کی۔ اب تک قومی اسمبلی کی حلقہ NA 32 کیلئے 17 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کی ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں