چترال،آلٹو کار میں 34 سواری بٹھاکر چترالی ڈرائیور نے ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

اتوار 31 مارچ 2013 16:14

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31مارچ۔ 2013ء) چترال کے ڈرائیور نے الٹو کار میں 34 سواریاں بٹھا کر ورلڈ ریکارڈ توڑدیا ۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے مضافاتی علاقے مستجپاندہ کے رہائشی رحمت ولی آزاد ولد افسر ولی خان نے چھوٹے سے الٹو کار میں 34 سواری بٹھا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس عجیب کرتب کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے مستجپادندہ کے میدان میں اپنے الٹو کار میں چونتیس بندے بٹھاکر لوگوں کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے صدر غلام حضرت انقلابی مہمان حصوصی تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ریٹائرڈ سردار محمد خان بھی مہمانوں میں موجود تھے۔ رحمت ولی نے کہا ہے کہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے اپنے رشتہ داروں سے قرضہ لیکر اپنے لئے الٹو کار خریدا جس سے وہ اپنے گھرانے کیلئے رزق حلال کماتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کا شوق ہے کہ پورے دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کرے انہوں نے پچھلے سال بھی اس قسم کا مظاہرہ کیا تھا جس میں انہوں نے الٹو موٹر کار میں چوبیس سواری بٹھائے تھے امسال اس نے چونتیس سواری بٹھاکر نیا ریکارڈ قائم کیا

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں