گلگت بلتستان اور مالاکنڈ میں برفباری کا سلسلہ جاری ،شمالی وزیرستان میں وقفے وقفے سے بارش ، موسم مزیدسرد ہوگیا ، کئی علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی بندش سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں

ہفتہ 2 فروری 2013 15:22

چترال/ شمالی وزیرستان/غذر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2فروری 2013ء ) گلگت بلتستان اور مالاکنڈ کے کچھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا۔شمالی وزیرستان میں وقفے وقفے سے بارش سے موسم اورسرد ہوگیا مالاکنڈ میں چترال ،لواری ٹاپ ،گرم چشمہ سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں غذر ،استور اور دیامر میں تیسرے روز بھی ہلکی برفباری ہوئی۔کئی علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی بندش سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہی جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔آزادکشمیر اور شمالی بلوچستان میں بھی موسم سرد ہے۔جبکہ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں