گلگت بلتستان میں برفباری جاری،کئی رابطہ سڑکیں بند،اشیاء خوردونوش اور سوختن لکڑی کی قلت ،لوگ گھروں میں محصور،پریشانی کا سامنا،مالاکنڈ کے بالائی علاقوں مالم جبہ ،کالام اور چترال میں برفباری سے نشیبی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،شمالی بلوچستان ،آزادکشمیر اور قبائلی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا

اتوار 13 جنوری 2013 14:26

اسکردو/چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13جنوری۔2013ء) )گلگت بلتستان میں جاری برفباری کے باعث کئی مقامات پر رابطہ سڑکوں کی بندش سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ، اشیاء خوردونوش اور سوختن لکڑی کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کے اسکردو،غذر ،دیامر اور استور میں دو روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں بند اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔مالاکنڈ کے بالائی علاقوں مالم جبہ ،کالام اور چترال میں برفباری سے نشیبی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔لوئر دیرکے بالائی علاقوں میں برفباری سے میدانی علاقے شدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔شمالی بلوچستان ،آزادکشمیر اور قبائلی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔اور جلانے کی لکڑی کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں