چترال‘ مسافر جیپ دریا ئے مستوج میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 2لاپتہ، 4 کو زندہ نکال لیا گیا

منگل 1 جنوری 2013 14:52

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء )چترال میں مسافر جیپ دریا ئے مستوج میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے اور 4 کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 2 لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس کے مطابق گاؤں گوہ کیر سے چترال آنے والی مسافر جیپ شوگرام پل کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے مستوج میں جاگری۔جیپ میں 10 سے 13 افراد سوار تھے۔اطلاع ملنے پر پولیس اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے دریا سے 4 لاشیں نکال لیں جبکہ 4 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔ جیپ میں سوار دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں