چترال میں برفباری کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم،سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، ایل پی جی گیس اور جلانے کی لکڑی کی قلت نے بھی عوامی مشکلات بڑھادیں

پیر 17 دسمبر 2012 20:04

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17دسمبر۔ 2012ء) چترال میں برف باری کی وجہ سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

(جاری ہے)

لواری ٹنل کے سامنے دیر اور چترال کی جانب دو فٹ سے زیادہ برف پڑی تاہم پاک فوج کے جوانوں نے برف ہٹاکر شیڈول کے مطابق لواری سرنگ کا راستہ ٹریفک کیلئے کھول دیا۔چترال میں ایل پی جی گیس اور جلانے کی لکڑی کی قلت نے بھی عوامی مشکلات بڑھادی ہیں۔ بجلی کی آنکھ مچولی نے بھی زندگی اجیرن کردی ہے۔ بالائی علاقوں میں شندور پاس، یارخون اور بروغل کا راستہ بھی برف باری سے بند ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں