ستائیس دسمبر کو بی بی پرحملے سے متعلق اہم انکشاف کرینگے،ملک

پیر 3 دسمبر 2012 20:31

چترال (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔3دسمبر۔ 2012ء)وزیر داخلہ رحمان ملک کہتے ہیں وہ ستائیس دسمبر کو بینظیر شہید پر حملے سے متعلق اہم انکشاف کریں گے، رحمان ملک نے کہا اب اگر افغانستان سے کوئی حملہ ہوا اور ایک بھی شہری مارا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چترال میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پانچ سالوں کے دوران ہم نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے مختلف مقدمات کے تحت جیلوں میں پینسٹھ چترالیوں کے مقدمات ختم کرنے کا اعلان کیا جبکہ ا سکاؤٹس کی پلاٹون دس سے بیس کرنے اور بارڈر پولیس کی تعداد چار سو سے بڑھا کر پندرہ سو کرنے کا بھی اعلان کیا۔ رحمان ملک نے ہدایت کی کہ پاسپورٹ آفس اور نادرا میں چترال کے رہائشیوں کو ملازمتیں دی جائیں گی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں