گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برف باری،پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لیا ،سردی کی شدت میں اضافہ ،شدید سردی اور غذائی قلت نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا،چمن میں بارش سے خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا،پاراچنار اور چترال میں ہلکی برف باری سے موسم سرد اور جلانے کی لکڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا

بدھ 28 نومبر 2012 13:40

گلگت/پاراچنار/ چترال/چمن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 28نومبر 2012ء ) گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لیا اورسردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے،شدید سردی اور غذائی قلت نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا ،ادھر چمن اور گردونواح میں صبح ہونے والی موسلادھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

استور میں منگل کو بھی ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔چمن میں ہونے والی بارش سے خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا ۔گلگت بلتستان کے علاقوں غذر ،دیامراوراسکردو میں موسم ابرآلود اور نشیبی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے۔ضلع استور میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔شدید سردی اور غذائی قلت نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا ۔

(جاری ہے)

پاراچنار اور چترال میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور پہاڑوں میں گزشتہ روز ہونے والی ہلکی برف باری سے موسم سرد اور جلانے کی لکڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

شمالی بلوچستان کے علاقے پشین،لورالائی اور زیارت میں موسم خشک اور سرد ہے۔چمن اور گردونواح میں صبح ہونے والی موسلادھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویڑن ، کشمیر اور گلگت بلتستان، سرگودھا،راولپنڈی ،گوجرانوالہ، پشاور،کوہاٹ،ژوب اور کوئٹہ ڈویڑن میں بادل چھائے رہنے اور چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں