چترال،برف باری سے لواری ٹاپ بند ، دیگر حصوں سے زمینی راستہ منقطع، درجنوں گاڑیاں اور سیکڑوں مسافر پھنس گئے

ہفتہ 24 نومبر 2012 16:46

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24نومبر۔2012ء) چترال میں ہفتہ کی صبح ہونے والی برف باری کے باعث لواری ٹاپ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جس کے بعد چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی راستہ منقطع ہو گیا ۔لواری ٹاپ پر برف باری کا سلسلہ ہفتے کی صبح شروع ہوا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد لواری ٹاپ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ۔ برف باری سے درجنوں گاڑیاں اور سیکڑوں مسافر پھنس گئے ہیں۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر گاڑیوں کو لواری ٹنل سے گذرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مسافروں میں خواتین کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں