کوئٹہ اورچترال میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

بدھ 21 نومبر 2012 15:01

کوئٹہ/چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 21نومبر 2012ء ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح جبکہ میں خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،تاہم کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بدھ کومحکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گردونواح میں ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی۔

اوراس کامرکز کوئٹہ کے جنوب میں پچاس کلومیٹردورتھا۔

(جاری ہے)

زلزلے کے بعد خوفزدہ شہری کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے شہروں سے باہر نکل آئے۔گزشتہ روز بھی بلوچستان کے مختلف شہروں میں 5.0شدت کازلزلہ آیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب چترال اور اس کے گرد و نوح میں رات گئے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 تھی۔جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پٹن کا مقام تھا اور اس کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں