چترال: طوفانی بارش،چودہ افراد سیلاب میں بہہ گئے،9افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

اتوار 27 جون 2010 19:27

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون ۔2010ء) چترال میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔ چودہ افراد سیلاب میں بہہ گئے۔ نو کی لاشیں نکال لی گئیں۔بالائی چترال میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث دریا میں سیلاب آگیا اور آبی ریلا آبادی میں داخل ہوگیا۔ جس سے اوچ شت کے گاوٴں میں پچاس مکان اور کئی گاڑیاں بہہ گئیں۔

(جاری ہے)

آبی ریلے میں لاپتہ ہونے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔مقامی آبادی اور انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ گلگت بلتستان کیوزیر بہبود آبادی سلیم خان نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار جبکہ تباہ ہونے والے مکانات کی مرمت کے لئے پچیس ہزار روپے دیے جائیں گے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں