چترال: اوچوشت میں سیلاب، جاں بحق مزید 4 افراد کی لاشیں برآمد

اتوار 27 جون 2010 11:56

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔27جون۔2010ء) چترال کے علاقے اوچوشت میں سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے تیرہ افراد میں سے مزید چار افراد کی لاشیں نکالی لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ مزید دو لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے . مقامی انتظامیہ نے بھاری مشینری کی مدد سے ملبے کو ہٹاکر لاشوں کو نکالا۔ علاقے میں بجلی ابھی تک بحال نہیں ہوسکی ہے ۔ جس کی وجہ سے رات کے وقت امدادی کارروائیوں میں مشکلات کاسامنا ہے ۔ علاقے میں سیلاب کے بعد پانی کی بھی شدید قلت پیداہوگئی ہے ۔مقامی انتظامیہ کاکہناہے کہ جاں بحق ہونے والے تیرہ میں سے گیارہ افراد کی لاشوں کونکال لیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں