چترال :بارش و سیلاب ،نو لاشیں نکال لی گئیں

جمعہ 25 جون 2010 19:58

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 25جون ۔ 2010ء) چترال میں بارش سے شدید تباہی ہوئی ہے۔ سیلاب میں چودہ افراد بہہ گئے جن میں سے نو کی لاشیں نکال لیں گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

بالائی چترال میں آندھی اور طوفانی بارشوں کے باعث پہاڑوں پر موجود دریا سے سیلابی ریلا آبادی میں داخل ہوگیا جس سے اوچ شت کے گاوٴں میں پچاس مکانات بہہ گئے۔ پانی کے ریلے میں چودہ افراد بہہ گئے جن میں سے نو کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں اور بقیہ کی تلاش جاری ہے۔ اس وقت بارش رک گئی ہے۔ مقامی آبادی اور انتظامیہ مشترکہ طور پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں