چترال :بارش و سیلاب ،6افراد جاں بحق

جمعہ 25 جون 2010 15:49

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 25جون ۔ 2010ء) چترال میں آندھی اور طوفان کے باعث بارش اور سیلاب سے چھ افراد ہلاک اور سات لاپتہ ہوگئے۔ بالائی چترال میں آندھی اور طوفانی بارشوں کے باعث پہاڑوں پر موجود دریا سے سیلابی ریلا آبادی میں داخل ہوگیا اور اوچ شت کے گاوٴں میں تیرہ مکان بہالے گیا۔

(جاری ہے)

پانی کے ریلے میں تیرہ افراد بہہ گئے جن میں سے چھ کی لاشیں نکال لی گئیں اور سات کی تلاش جاری ہے۔ بارش تھمنے کے بعد مقامی آبادی اور انتظامیہ مشترکہ طور پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں