چترال: برفانی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق

منگل 16 فروری 2010 11:03

چترال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔16فروری2010ء) چترال کے علاقے لواری ٹنل نمبر دو میں برفانی تودہ گرنے سے دو افراد جان بحق ہو گئے۔جاں بحق افراد کی لاشیں ان کے شہروں میں روانہ کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

نمائندہ نجی ٹی وی کے مطابق لواری ٹنل نمبر دو میں برفانی تودہ گرنے سے مقامی شخص سمیت ایک پنجاب سے تعلق رکھنے والا شخص برف کے نیچے دب گئے جنہیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سخت جدوجہد کے بعد روڈ لاشوں کو نکالا ۔ دوسری جانب چترال میں درجہ حرارت منفی دس سنٹی گریڈ تک جا پہنچا اور شدید سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہیں ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں