چترال، شدید برف باری ، زمینی رابطہ منقطع

منگل 17 نومبر 2009 14:32

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 نومبر ۔2009ء) برفباری کی وجہ سے چترال کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر علاقوں سے منقطع ہوگیاہے ۔علاقے میں کھانے پینے کی چیزوں کی قلت پید ا ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

برفباری اور موسم کی خرابی کے باعث قومی ایئرلائن کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ برفباری کی وجہ سے چترال کو شمالی علاقہ جات سے ملانے والا راستہ شندور کے مقام پر بند ہے جبکہ پشاور سے چترال کو ملانے والا راستہ لواری ٹنل کے مقام سے بند ہے ۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ہنگامی بنیادوں پر راستے کھولنے کےلئے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں