برفباری سے چترال کا ملک سے زمین رابطہ منقطع

منگل 10 نومبر 2009 12:02

چترال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔10نومبر 2009 ء) برفباری کی وجہ سے چترال کا زمینی رابطہ ملک بھر سے منقطع، علاقے میں کھانے پینے کی چیزوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے ۔چترال میں برفباری کی وجہ سے لواری ٹاپ بند ہے جبکہ ٹنل میں پھنسے سولہ افراد کو نکال لیا گیا ہے۔مری اور کوئٹہ میں گیس پریشر کم ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

برفباری کی وجہ سے چترال کا زمینی رابطہ ملک بھر سے منقطع ہے اور علاقے میں اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں گذشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت تین اور زیادہ سے زیادہ بیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چارروز موسم بدستورسرد رہے گا،سردی کی شدت کے ساتھ ہی شہر بھر میں گیس پریشرمیں کمی رہی جس سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر مری میں بھی برفباری کی وجہ سے گیس کا پریشر کم ہوگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں