چترال،لواری ٹنل کے قریب جیپ گہری کھائی میں گرنے سے12افراد جاں بحق،5زخمی

اتوار 4 اکتوبر 2009 17:56

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر۔2009ء)چترال میں لواری ٹنل کے قریب جیپ گہری کھائی میں گرنے سے بارہ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ۔جیپ دیر سے چترال آرہی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق اب تک نو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ زخمیوں کو دروش اور دیر کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں نو افراد کا تعلق چترال سے ہے ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں