چترال سے یونانی شہری کو اغوا کر لیا گیا، بازیابی کیلئے کوششیں جاری

بدھ 9 ستمبر 2009 14:44

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر ۔2009ء) وادی کیلاش کے بمبوریت گائوں میں یونانی شہری کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے جبکہ اس دوران مزاحمت پر گارڈ کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ابھی تک کسی گروپ یا شخص کی جانب سے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں تفتیش کر رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے نامعلوم اغوا کار کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، چترال پولیس اور پیرا ملٹری فورسز نے چترال کے داخلی اور خارجہ راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں