چترال: مغوی یونانی انجینئر کی بازیابی کیلئے تفتیش کا آغاز

بدھ 9 ستمبر 2009 11:56

چترال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔09ستمبر 2009 ء) چترال کی وادی کیلاش سے اغوا کئے گئے یونانی انجینئر کی بازیابی کیلئے ڈی ایس پی کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم نے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی ٹیم نے یونانی انجینئر اغوا کے واقعے میں زخمی ٹیچر سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ مغوی انجینئر چترال میں پندرہ سال سے مقیم تھے۔تشکیل دی گئی تحقیقاتی نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغوی انجینئر کو سرحد سے ملحق قریبی افغان صوبے بھی منتقل کیا جاسکتا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں