چترال ، شادی کی تقریب سے واپسی پر گاڑی کو حادثہ ، تین خواتین جاں بحق ، 7 افراد شدید زخمی

منگل 11 اگست 2009 17:47

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست ۔2009ء) شادی کی تقریب سے واپسی پر گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں تین خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ سات افراد شدید خمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ارکاری ویلی کے رہائشی کئی افراد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے کریم آبا ویلی گئے تھے ، جہاں سے واپس اوکاری آتے ہوئے گاڑی نمبر ایس ڈبلیو 2278 بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں تین خواتین بی بی ثناء زوجہ رحمت ، روبینہ دختر شیر زمان ، بیگم نور عالم موقع پر جاں بحق ہوگئیں، جبکہ سات زخمیوں ابراہیم ، غزالی خان ، اختر حسین ، شیر عالم ، خوش نواز ، ریاض احمد اور ڈرائیور محمد حاصل خان شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال داخل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں