چترال، شہیدنوجوان کوفوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا

بدھ 10 جون 2009 16:38

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جون ۔2009ء) سوات کے علاقہ مٹہ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سکاؤٹس کے جوان سپاہی سیداعظم ولد سلطان اعظم کو ان کے آبائی گاؤں چترال کے علاقہ فیض آباد ہون میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا اس موقع پر چترال سکاؤٹس کے دستے نے انہیں سلامی دی شہید کی قبر پرپاکستان کاجھنڈا لہرایا گیا اورپھول چڑھائے گئے شہید کی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں