چترال: کیلاش قبیلے کا روایتی تہوار چلم جوش شروع ہوگیا

بدھ 13 مئی 2009 12:33

چترال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔13مئی 2009 ء)کیلاش قبیلے کا روایتی تہوار ۔ چلم جوش ۔۔ شروع ہوگیا ہے، یہ تہوار موسم بہار کی آمد پر منایا جاتا ہے، جو تین روز تک جاری رہتاہے۔ کیلاش میں سال میں چار مرتبہ محتلف تہوار منائے جاتےہیں، مگر سب سے زیادہ مقبول تہوار چلم جوش ہے، جس میں کیلاش قبیلے کے مرد و خواتین ڈھولک کی تھاپ پر گول دائرے میں مخصوص ثقافتی اور روایتی رقص پیش کر تے ہیں۔

(جاری ہے)

جشن کے اختتام پر نوجوان اپنے جیون ساتھی کا انتحاب کر تے ہیں،ا سکے علاوہ مختلف قسم کے دلچسپ رسوم و رواج بھی اس تہوار کا حصہ ہیں، کیلاش کےلوگ اپنے مہمانوں کو روایتی تحفے بھی پیش کرتے ہیں، یہ تہوار کیلاش کی تینوں وادیوں، بریر، رمبور اور بمبوریت میں منائے جاتے ہیں ، ان رنگارنگ تقریبات کو دیکھنے کیلئے پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے ہزاروں سیاح چترال کا رخ کرتے ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں