چترال کی سرزمین منشیات فروشوں کے لئے تنگ کر دی جائے گی‘ڈی پی او چترال،منشیات فروش مکروہ دھندہ چھوڑ دیں یا علاقہ دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا

منگل 5 مئی 2009 14:32

چترال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔05 مئی 2009 ء) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چترال محمد سلیم خان مروت نے کہا ہے کہ چترال کی سرزمین منشیات فروشوں کے لئے تنگ کر دی جائے گی۔ منشیات فروش معاشرہ اور قوم کے مجرم ہیں جنہیں کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔وہ یہ مکروہ دھندہ چھوڑ دیں یا علاقہ دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گذشتہ روز پولیس لائن چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف بہتریں کا کردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

DPOنے پولیس اہلکاروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اچھی اخلاق کے زریعے عوام میں اپنا اعتماد بر قرار رکھیں اور اپنی ذمہ داریوں کے راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہ کریں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ بہت جلد ضلع چترال کو ڈرک فری علاقہ بنایا جائے گا۔جس کے لئے پولیس کے افسران اور جوانوں کو سخت محنت کی ضرورت ہے۔اس موقع پر DPOچترال محمد سلیم خان مروت نے تھانہ ارندو،تھانہ دروش ،تھانہ ایون اور تھانہ چترال کے SHOsاور اُن کی ٹیم میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی ۔یاد رہے کہ DPOچترال کی خصوصی ہدایت پت چترال پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مہم تیز کر دی ہے۔اب تک کئی مشیات فروش شراب،چرس اور دیگر منشیات سمیت گرفتار ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں