چترال،برفانی تودہ گرنے سے خاوند،بیوی اوربیٹے سمیت 4افراد جاں بحق

اتوار 15 فروری 2009 16:12

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2009ء)وادی یارخون میں برفانی تودہ گرنے سے چارافراد تودے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے ہلاک ہونے والے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے جن میں خاوند بیوی اوربیٹاشامل ہیں واقعات کے مطابق گزشتہ روز چترال شہر سے تقریباً 180کلومیٹردوروادی یارخون کے گاؤں یارخون لشٹ کی رہائشی خاندان فیروز خان اس کی جوانسال بیوی تین سالہ بیٹا اور چچا آفس خان اپنے سسرال گاؤں اوناؤچ جارہے تھے کہ ایک پہاڑی سے گزرتے ہوئے برفانی تودے کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں چاروں افراد تودے کے نیچے دب کر ہلاک ہوئے پولیس کی امدادی ٹیم لاشیں نکالنے میں مصروف ہے تاہم آخری اطلاع تک کوئی بھی لاش برآمدنہیں ہوئی تھی متوفی فیروز خان اضلاع کے مطابق چترال سکاؤٹس کاسپاہی تھا جو اپنے خاندان کے ہمراہ سسرال جارہاتھا کہ حادثے سے دوچارہوا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں