چترال، نوجوان افغان طالب علم کو بے دردی سے قتل کرکے لاش دریامیں پھینک دی گئی

جمعہ 9 جنوری 2009 15:32

چترال(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09جنوری2009 ) چترال شہرمیں ایک نوجوان افغان طالب علم کو بے دردی سے قتل کرکے اس کی لاش دریائے چترال میں پھینک دی گئی مذکورہ طالب علم سکول کے بعدچترال بازار میں کباب کی دکان پرپارٹ ٹائم کرتا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چترال کے قریب ڈوم شوغورکیمپ کی رہائشی سترہ سالہ رفعت اللہ ولد عبدالرزاق ساکنہ پہچشیرافغانستان جو چترال شہر کے ایک پبلک سکول کاطالب علم اورسکول سے فارغ ہوکر چترال بازار میں کباب کی دکان پر کام کرتاتھا گزشتہ شام اپنے کام سے فارغ ہوکر سائیکل پر گھر جارہاتھا کہ گھر سے کچھ فاصلے پر گھات لگائے بیٹھے نامعلوم ملزمان نے اسے روک کرچاقوؤں سے حملہ کیا اور اسے شدید زخمی حالت میں زمین پرگھسیٹتے ہوئے قریب ہی بہتے ہوئے دریائے چترال میں پھنیک دیا جائے واردات سے دریا کے کنارے تک انسانی خون بہہ گیا ہے مقتول کے رشتے دار ساری رات اسے ڈھونڈتے رہے مگر صبح ہوتے ہی خون کے نشانات سے نوجوان کو قتل کرنے اور اسے دریامیں ڈالنے کاواقعہ سامنے آگیا رپورٹ پرچترال پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے مقتول کے متعلق بتایاجاتا ہے کہ اس کا کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اور وہ انتہائی محنت کش تھا اور تعلیم حاصل کرکے وہ اپنا مستقبل سنوانا چاہتاتھا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں