برف باری کے باعث لواری ٹنل ٹریفک کیلئے بند، چترال کا ملک سے رابطہ منقطع ہو گیا، افغانستان جانے والے مسافر بارڈرپر مشکلات سے دوچار

جمعہ 19 دسمبر 2008 19:17

چترال(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19دسمبر2008 ) وادی چترال میں حالیہ شدید برف باری کے نتیجے میں ضلع چترال کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والا واحد زمینی راستہ لواری ٹاپ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگیا ہے۔ جس کے بعد چترال کا زمینی رابطہ ملک کے دوسرے حصوں سے منقطع ہو گیا ہے۔ لواری ٹاپ پر تقریبا چار فٹ برف پڑنے اورمتواتر موسم کی خرابی کے باعث این ایچ اے نے لواری ٹاپ پر سے برف ہٹانے کا عمل بند کر دیا ہے۔

لواری ٹاپ کی بندش کے بعد چترال سے کئی مسافر گاڑ دلوائے سینکڑوں مسافروں کو پاک افغان بارڈر پہنچا دیا تا ہم افغانستان اور پاکستان کے حکومتوں کے درمیان اب تک کونڑ شاہراہ کے استعمال کی اجازت نہ ملنے پر پاکستانی حکام نے مسافروں کو بارڈر پار کرکے افغانستان داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد بڑی تعداد میں مسافر جن میں خواتین بچے اور بوڑھے شامل ہیں سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔

اور بارڈر کھلنے کے انتظار میں ارندو کے ہوٹلوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ دریں اثناء چترال کے منتخب قومی نمائندے ایم این اے شہزادہ محی الدین، صوبائی وزیر سلیم خان اسلام آباد میں متعلقہ وزارت کے زریعے پاک افغان بارڈر بریکوٹ اور تورخم بارڈر کی اجازت لینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ دریں اثناء این ایچ اے نے چترال کے لوگوں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس سال دسمبر تک لواری ٹنل پر راک کٹنگ مکمل ہو کر سرنگ بنے گی جس کے بعد لواری ٹاپ کے بندش کے بعد مسافروں کو اس ٹنل کے راستے گزار دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں