چترال‘جیپ کھائی میں جا گری‘پانچ افراد زخمی

بدھ 19 نومبر 2008 14:37

چترال(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19نومبر2008 ) وادی کیلاش بریر سے ایک ٹیوٹا جیپ گاڑی جس میں جلانے کی لکڑی لوڈ تھی چترال شہر آتے ہوئے ایون کے نزدیک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہوئے تین زخمیوں کو آر ایچ سی ایون میں داخل کرایا گیا جبکہ دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال داخل کر دیا گیا ہے ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے-

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں