افغانستان کے میڈیا ایڈوائزرکو چترال سے اغواءکرلیاگیا

پیر 3 نومبر 2008 11:18

چترال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3نومبر 2008 ء) افغانستان کے میڈیا ایڈوائزر اخترکوہستانی کو چترال کے نواحی علاقے سے نا معلوم افراد نےاغواء کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افغانستان کے میڈیا ایڈوائزر کو اغواء کیے جانے کے حوالے سے تاحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق اختر کوہستاتی چترال میں اپنے سسر کے گھر آئے تھے کہ جہاں سے وہ اچانک غائب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں