جشن شندور کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا،صوبائی وزیر بہبودآبادی

ہفتہ 5 جولائی 2008 14:06

چترال(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05جولائی2008 ) جشن شندور کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا صوبائی وزیر بہبود آبادی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی رابطہ افیسر معتصم با اللہ شاہ کے دفتر میں ایک نہایت اہم اجلاس بلایا گیا جس کی صدارت ضلع ناظم چترال حامی مغفرت شاہ کر رہے تھے اجلاس میں صوبائی وزیر بہبود آبادی سلیم خان ، رکن قومی اسمبلی شہزادہ محی الدین، رکن صوبائی اسمبلی غلام محمد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیر اکبر خان ، تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کے صدور، تجار یونین، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدور، یونین کونسل کے ناظمین ، کونسلرز، چترال سکاؤٹس کا نمائندہ اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈاکٹر رحمت آمان ڈپٹی ڈی ایچ او نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی رابطہ افیسر معتصم با اللہ شاہ نے کہا کہ ہم سب نے مل کر شندور میلے کو شایان شان طریقے سے منانا ہوگا کیونکہ یہ ہماری پہچان ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری معیشت پر بھی دور رس مثبت اثرات ڈالتے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے یہ معلوم نہیں تھا کہ آیا اسے منایا بھی جاتا ہے کہ نہیں مگر ہم نے شندور اور شمالی علاقہ جات کے نمائندوں سے کامیاب مذاکرات کرکے ان کو راضی کرلیا اور اس بات پر سب متفق ہوئے کہ شندور میلے کو بحیثیت پاکستانی سب مل کر منائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ شندور پولو فیسٹیول کو ہر حالت میں جاری رکھے اور اس کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے کیونکہ اب یہ ہماری پہچان بن گئی ہے انہوں نے کہا کہ بعض عناصر نہیں چاہتے تھے کہ شندور پولو میلہ منعقد ہو مگر ہم سب نے مل کر انتہائی کوششوں سے اس تاریحی میلے کو ایک بار پھر ماضی کی طرح منانے کی کوشش کی اور ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ایک ہونا ہے اور جب تک ہماری اندر اتفاق اور تحاد کی فضا ء قائم ہوگی کوئی بھی شر پسند عنصر کسی قسم کی بگاڑ پیدا کرنے کی جرات نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے تمام شرکاء پر زور دیکر کہا کہ ہم سب نے ایک قوم اور پاکستانی بن کر اس میلے کو مناناہوگا اور ہم نے ہر حالت میں امن و آمان کی فضا ء کو قائم رکھنا ہوگا تاکہ کوئی بھی باہر سے آئے ہوئے مہمان کسی قسم کی تکلیف محسوس نہ کرے اور ہم ان کو یہ تاثر دے کہ ہم ایک مہذب، پر امن اور شریف قوم ہے باوجود یہ کہ ہم نہایت دور آفتادہ ہیں اور ہماری وسائیل نہایت محدود ہیں اور ہم نے ان لوگوں کو یہ تاثر دینا ہوگا کہ ہم ایک قوم ہے ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی چھوٹی چھوٹی احتلافات حتم کریں

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں