چترال ، گاؤں روئی میں بم دھماکہ ، چار بچے جاں بحق

پیر 9 جون 2008 18:10

چترال (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09جون2008 ) چترال شہر سے تقریبا اسی کلو میٹر دور تحصیل گرم چشمہ کے گاؤں روئی میں دھماکہ کے نتیجے میں چار بجے جاں بحق ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق گرم چشمہ تحصیل کے گاؤں روئی میں بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا ، دھماکے سے میرزہ علی ، آصف ، اسد علی اور امیر علی موقع پر جاں بحق ہوئے ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ گاؤں میں افغان جہاد کے دوران جہادی تنظیم حذب اسلامی افغانستان کا اسلحہ ڈپو تھا جہاں ہر قسم کا اسلحہ اورگولہ بارود موجود تھا ،1989 میں اسی ڈپو میں دھماکہ کے نتیجے میں ستر افغانی ہلاک ہوئے تھے باور کیا جاتاہے کہ حالیہ دھماکہ اس گولہ بارود کی باقیات کا نتیجہ ہوسکتاہے ، دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں