دومختلف حادثات میں7افراد جاں بحق ،چار شدید زخمی

ہفتہ 12 اپریل 2008 12:47

چترال(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین12اپریل 2008 ) دومختلف حادثات میں7افراد جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ دروش سے ارندو جاتے ہوئے دخیل سنار کے مقام پر گاڑی نمبرپشاورسی5673 کو پیش آیا جو بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے سے چار افراد مفرت بلاد،محمد سراج،محمد صادق اور محمد حاضر موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ چار افراد شدید ز خمی ہوئے جنہیں ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے دوسرا واقعہ وادی کیلاش سے چترال شہر آنے والا ٹیوٹا گاڑی آیون کے قریب پہاڑی پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر آیون نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں فصیح الدین اورجمعہ خان موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد نالے کے پانی میں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں