چترال،برفباری کے دوران لواری ٹاپ عبور کرنے کی کوشش میں تین افراد جاں بحق

اتوار 6 اپریل 2008 15:15

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2008ء) برفباری کے دوران لواری ٹاپ عبور کرنے کی کوشش میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص بے ہوش۔چترال سکاؤٹس زیارت پوسٹ کی ریسکیو ٹیم نے تینوں لاشیں برآمد کرلیں اور بے ہوشی میں تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق لواری ٹاپ تین ماہ قبل جنوری کے مہینے میں شدید برفباری کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوچکا تھا تقریباً ایک ہفتہ قبل این ایچ اے نے برف ہٹا کر لواری ٹاپ سے برف ہٹا کر ہلکی ٹریک کے لیے کھول دیا تھا جس کے بعد پشاور اور چترال کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت لواری ٹاپ کے راستے شروع ہوگئی تھی گزشتہ روز پشاور سے چترال آنے والے مسافر دیر بالا میں برف کے باعث گاڑیوں سے اتر کر پیدل چل کر لواری ٹاپ عبور کررہے تھے کہ برفانی طوفانی ہواؤں نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث تین افراد امان اللہ ،امیر علی،گل سید ساکنان چترالی سردی کی لہر برداشت نہ کرتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ ابوبکر ساکنہ اسلام آباد سردی سے بے ہوش ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال دورش داخل کرادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں