چترال ،گاڑی دریا میں جاگری تین افراد جاں بحق

پیر 10 مارچ 2008 15:20

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2008ء)چترال شہر سے 30کلومیڑ دور موری بالا کے مقام پر ایک گاڑی حاد ثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے جن میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر لڑھکتی ہوئی دریائے چترال میں جا گری۔

(جاری ہے)

ڈرائیور کی لاش اب تک دریا سے برآمد نہیں ہو سکی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایک گاڑی ڈاٹسن نمبر CL 951مروئی سے چترال آرہی تھی کہ موری بالا کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر لڑھکی ہوئے دریائے چترال میں جا گری، جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور جاوید ساکنہ چمرکن، انوار الحق ساکنہ موری لشٹ اور نور محمد ساکنہ مغلاندہ موقع پر جاں بحق ہوئے۔

دو کی لاشیں دریا سے برآمد ہوئی ہیں جبکہ ڈرائیور جاوید کی لاش کی تلاش جاری ہے ۔ دریں اثناء رمبور کیلاش ویلی سے تعلق رکھنے والا ایف سی کا نوجوان شیر حکیم جو گولی کا نشانہ بن کر شہید ہوا تھا کی لاش کو افغانستان کے صوبہ کنٹر کے راستے چترال پہنچا کر اس سے آبائی گاؤں رمبور میں سپر د خاک کر دیا گیا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں