چترال ، لواری ٹنل کے قریب چترال سکاؤٹس کی عمارت پر برفانی تودہ گرنے سے سات سکاؤٹس جاں بحق ، سات کو زخمی حالت میں نکا ل لیا گیا ۔(اپ ڈیٹ)

منگل 8 جنوری 2008 18:27

چترال (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 08. جنوری2008 ) چترال میں لواری ٹنل کے قریب چترال سکاؤٹس کی عمارت پر برفانی تودہ گرنے سے 7سکاؤٹس جاں بحق ہوگئے جبکہ 7سکاؤٹس کو زخمی حالت میں عمارت سے نکال دیا گیا ہے چترال کے علاقے زیارت میں چترال سکاؤٹس کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 14اہلکار برف کے نیچے آ گئے جن میں سات ہلاک اور سات زخمی ہوگئے برفانی تودہ گر نے سے قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا جاں بحق ہونے والے سکاؤٹس اہلکاروں میں حوالدار ظفر علی شاہ  نائیک مرزا گل نائیک مختار احمد  سپاہی محسن علی  محمد نایاب گل  محراب حسین اور شاہ جی شامل ہیں واضح ہے کہ چترال ٹاؤن میں تین سے چار فٹ برف پڑ چکی ہے اور چترال کا ملک کے مختلف حصوں سے زمینی اورفضائی رابطہ منقطع ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں