چترال سکاؤٹس پوسٹ پر برف کا تودہ گرنے سے14اہلکاردب گئے 3کی لاشیں برآمد 7کو زندہ نکال لیا گیا

منگل 8 جنوری 2008 16:41

چترال(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 08. جنوری2008 ) وادی چترال میں24گھنٹوں کی شدیدبرف باری کے دوران پیر اور منگل کی درمیانی رات لواری پاس میں واقع چترال سکاؤٹس پوسٹ پر اچانک برف کا بڑا تودہ گرا۔جس کے نتیجے میں14اہلکاربرف تودے میں دب گئے۔

(جاری ہے)

پولیس اور بارڈکے جوانوں نے زبردست جدوجہد کے بعد 3اہلکاروں حولدارظفر علی شاہ تورکہو،سپاہی محسن علی چرون اور نائیک میرزاگل کی لاش برآمد جبکہ7اہلکاروں سپاہی سفیر اللہ،لارنس نائیک رحمت نظار، نائیک آمان،سپاہی شاگوش حسین،سپاہی حاجی رحمت، نائیک صلاحالدین،اور سپاہی نورمحمدکو زخمی حالت میں تودے سے نکالا۔

تودے کے اندردبے ہوئے مزید4اہلکاروں حولدارمحمدنیاب ساکنہ کوشٹ، نائیک مختاراحمد ساکنہ کوغوزی،سپاہی محراب الدیں ساکنہ لٹکوہ،سپاہی کک سید اشرف شاہ ساکنہ ریچ تورکہوکی نعشوں کو برف سے نکالنے کا کام جاری ہے جس کے لئے چترال سکاؤٹس کے جوانوں کی ٹیم میر کھنی پوسٹ سے متاثرہ زیارت پوسٹ پہنچ کرامدادی کام میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں