ملک کے مختلف علاقوں‌میں بارش اور برف باری کی بنا پر نطام زندگی متاثر ، چترال میں اسکاؤٹس کے رہائشی عمارت پر برفانی تودہ گرنے سے چار اہلکار جاں بحق۔۔ ( اپ ڈیٹ 2)

منگل 8 جنوری 2008 14:27

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری۔2008ء) ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چترال کے علاقے زیارت میں اسکاؤٹس کی رہائشی عمارت پر برفانی تودہ گرنے سے چار اہلکار جاں بحق ہو گئے ،جبکہ چھ کو بچا لیا گیا ہے ادھرکراچی اور اندورن سندھ ہونے والی بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ،روہڑی ،پڈعیدن اور دیگر شہروں میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، سانگھڑ، کشمور خیرپور،نواب شاہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔بلوچستان میں کوئٹہ، خصدار، قلات میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت ،فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان اور سیالکوٹ میں کم سے کم ایک اور زیادہ سے زیادہ دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

صوبہ سرحد میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔پشاور میں اب تک 23ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔ادھرسوات کے گرد و نواح میں برف باری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جا ری ہے،برف با ری کے با عث لواری ٹاپ بند ہونے سے چترال کا زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے ۔ادھر شاہراہ کاغان پر خراب موسم کی بنا پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔برف باری اور سرد موسم کے باعث بالا کوٹ میں کیمپوں میں مقیم زلزلہ زدگان بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشیں آئیندہ دو روز تک جاری رہیں‌ گی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں