چترال ، موسم سرما کی پہلی برف باری ، لواری ٹاپ بند ، نظام زندگی معطل ہوگیا

ہفتہ 1 دسمبر 2007 17:54

چترال (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین 01 دسمبر2007 ) وادی چترال کے پہاڑوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ، ضلع چترال کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی لواری ٹاپ گاڑیوں کے آمدورفت کے لئے بند ہوگئی ، لواری ٹاپ کے بند ہوجانے سے چترال آنے اورجانے والے مسافر شدید مشکلات سے دو چار ہوگئے ہیں ، موسم کی مسلسل خرابی کے باعث پشاور اور چترال کے درمیان پی آئی اے کی کئی پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں ہیں ، برف باری کے بعد وادی چترال شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا ، لاری ٹاپ کی بندش کے بعد اشیائے ضرورت کی چیزیں بازار سے غائب ہوچکی ہیں اورعوام کو کھانے پینے کی اشیاء دوگنی نرخوں پر بھی دستیاب نہیں خصوصا ، آٹا ، چاول ، دالیں اور جلانے کی لکڑی کی قیمتی صارف کے قوت خرید سے دور جاچکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں