پارگرام گول لاسپور چوٹی کو سر کرنے کے دوران یونانی مہم جو ہلاک

ہفتہ 4 اگست 2007 12:12

چترال( ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04 اگست 2007 ) چوٹی کو سر کرنے کے دورا ن ایک یونانی مہم جو ہلاک ہوگیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق چترال سے 170کلومیٹر دور 16مہم جو جن میں 14یونانی اور 2ڈنمارک سے تعلق رکھتے تھے پار گرام گول لاسپور کے چوٹی کو سر کرنے کے دوران ایک یونانی مہم جو 1300فٹ کے بلندی سے گہری کھائی میں گر کر ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

چترال پولیس کے مطابق مہم جو کی لاش نکالنے کے لئے کوئیذریعہ نہیں ہے کیونکہ وہ جس کھائی میں گرا ہے وہ علاقہ بالکل ناقابل رسائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں