سیلاب زدہ افراد کی امداد کیلئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر چترال پہنچ گیا

اتوار 1 جولائی 2007 14:29

چترال(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار01 جولائی 2007) پاک فوج کا ہیلی کاپٹر امدادی کارراوئیوں میں حصہ لینے کیلئے چترال پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب سے شدید متاثرچترال کاعلاقہ سونو گیر میں امداد کے لئے پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر پہنچ گیا ہے جس نے امدادی کام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق یہ چترال سے 90کلو میٹر دورواقع ہے اور وہاں امدادی کام میں دشواریاں ہیں تاہم پاک فوج اور اس کے جوان امدادی کام کے لئے تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید ایک اور ہیلی کاپٹر وہاں بھیجا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں