چترال میں ایک گاؤں پر چاروں طرف سے برفانی تودوں کی بارش ، آٹھ گھرانے دب گئے

بدھ 4 اپریل 2007 20:36

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2007ء) چترال شہر سے تقریبا 45 کلو میٹر دور گرم چشمہ کے علاقہ ارکاری وادی میں دیر گول نامی گاؤں کے چاروں طرف سے برف کے تودے گرے ، جس کے نتیجے میں آٹھ گھرانے ملبے نیچے دب گئے اس واقعے میں ایک ہی گھر کے چار افراد میاں بیوی اور ان کی دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں ، بچنے والے افراد قمیض اتار کر ہلا ہلا کر ہیلی کاپٹر کو مدد کیلئے پکار رہے تھے مگر متاثرہ علاقہ تنگ درے میں ہونے کی وجہ فوکس نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کے ریسکیو ٹیم کے جوانوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالنے کیلئے بہت کوشش کی مگر ناکام ہوگئے ، فوکس نامی این جی اوز کے مطابق اس واقعے میں ہلاکت زیادہ ہو سکتی ہے ، کیونکہ گلیشر مسلسل گاؤں کی طرف بڑھ رہی ہے اور لوگوں کو اپنی جانیں بچانے کیلئے راستہ نہیں مل رہا ، یہ واقعہ بدھ کے روز دن بارہ بجے پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں