چترال میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ ہونے والے گیارہ افراد میں سے پانچ کی لاشیں نکال لی گئیں ، دیگر چھ افراد کی تلاش میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں

منگل 3 اپریل 2007 14:08

چترال ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03 اپریل 2007) چترال میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ ہونے والے گیارہ افراد میں سے پانچ کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ، دیگر چھ افراد اب تک لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

چالیس افراد کی نعشیں دو مختلف مقامات سے برفانی تودوں سے اب تک نکالی جا چکی ہیں چترال سے ون ورلڈ کے نمائندے کے مطابق مومی کے علاقے میں گزشتہ روز گرنے والے گلیشیر کے نتیجہ میں گیارہ افراد لاپتہ ہوگئے تھے جن میں سے پانچ کی لاشیں نکال لی گئی ہیں چھ افراد اب تک لاپتہ ہیں جنکی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں ابھی جاری ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں