چترال میں تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53ہو گئی ، امداد کے لئے سی 130طیارے اور ہیلی کاپٹر پہنچ گئے ، فور ی مالی امداد کا مطالبہ

پیر 2 اپریل 2007 18:18

چترال میں تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53ہو گئی ، امداد کے لئے سی 130طیارے اور ہیلی کاپٹر پہنچ گئے ، فور ی مالی امداد کا مطالبہ
چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2007ء) وادی چترال میں گزشتہ دنوں کی موسلادھار بارش اور برف باری کے نتیجے میں اب تک 53افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں امدادی کارروائیاں جاری ہیں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے امدادی سامان لے کر C-130جہاز اور تین ہیلی کاپٹر چترال پہنچ گئے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی شدید برف باری کے نتیجے میں تحصیل تور کہو کے گاؤں واشچ میں برفانی تودہ گرا اور 46گھرانے ملبے کے تلے دب گئے اب تک 30لاشیں نکال لی گئی ہیں تحصیل لٹکوہ کے گاؤں مومی اور پوستکی میں بھی گلیشیئر گرنے سے 23افراد تودے کے نیچے دب کر ہلاک ہوئے اب تک جن افراد کی لاشیں نکا ل لی گئی ہیں ان میں نسیم بی بی ، زوجہ حبیب احمد ، ذنجینہ حبیب ، نگینہ حبیب ، بصیر علی ، گل نساء ، نور بی بی ، شازیہ عدنان احمد ، فرقان احمد ، شہر خان ،زہرہ بی بی ، عائشہ بی بی ، غیاث الدین ، اشفاق الدین ، ذکریہ بی بی ، محمد شہر خان ، زہرہ بی بی ، میر زہ بی بی ، وحشی بی بی ، نور شاہدین ، احسان الدین ، غرفان الدین ،صبیح الدین ، منصور ، اخلاص الدین ، چشتی ، حبیبہ ، سبحان الدین ، علی داد ، ریاض ولی خان اور محمد یونس شامل ہیں امداد ی جماعتوں نے ایک درجن سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا ہے ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد شامل ہیں صوبائی حکومت کی طرف سے C-130طیارہ اور آرمی ہیلی کاپٹر امدادی سامان جن میں کمبل ، گرم کپڑے ، خوراک ،ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں چترال پہنچا دیئے ہیں جہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں ڈاکٹروں کی ٹیم کو تر کہو پہنچا دی گئی ہے دریں اثناء ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی ، ممبر صوبائی اسمبلی مولانا جہانگیر ، ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ اور سابق وفاقی وزیر شہزادہ محی الدین نے چترال ائیر پورٹ پر پریس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ کی بحالی اور امدادی کاموں کے لئے فوری طورپر بیس کروڑ روپے فراہم کئے جائیں انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے جاں بحق ہو نے والوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے پچاس ، پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں